02:00 , 1 مئی 2026
Watch Live

اسلام آباد سمیت مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان

تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار

 پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے اب ہفتے میں چار دن کام کریں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی کفایت شعاری اور ایندھن بچانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں قائم تمام نجی تعلیمی ادارے فوری طور پر اور اگلے احکامات تک پیر سے جمعرات تک آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت جمعہ کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جاری رہیں گی۔

پاکستان کا جدید سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

پنجاب میں تعلیمی ادارے یکم اپریل کو دوبارہ کھولے گئے، جو کہ 10 مارچ سے 31 مارچ تک 22 روز تک بند رہے تھے۔ یہ بندش عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی بچت کے حکومتی اقدامات کے باعث کی گئی تھی۔ اس دوران آن لائن کلاسز جاری رہیں جبکہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوئے۔

پنجاب محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکولوں کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔

ادھر سندھ حکومت نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یکم اپریل سے تمام تعلیمی اداروں میں روایتی کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور آن لائن تدریس کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے ہفتہ کے روز بند رہیں گے، جبکہ صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے مطابق نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اپریل سے ہو چکا ہے اور ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION